کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے ڈاکووں کیخلاف آپریشن، پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلزبس سروس کا کرایہ جون تک 50 روپے برقرار رکھنے کی منظوری بھی دی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پولیس کے مختلف ونگز کو مضبوط اور متحرک کرنے، آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کیلئے 177.517 ملین روپے کی منظوری دی۔
جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کاحکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس کو دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تعاون سے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز، کچے کے ڈاکوؤں اور صوبے بھر میں ڈرگ مافیاز کیخلاف کارروائیاں تیز کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے دوران اس مقصد کے لیے واضح ہدایات دی تھیں اور مجھے ہر صورت امن و امان بحال چاہیے۔
محکمہ داخلہ نے کابینہ کو بتایا کہ سندھ پولیس، (سی پی او، ایس ایس یو، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایس پی یو)، سیف سٹیز اتھارٹی اور سندھ فرانزک سائنس لیبارٹری نے آپریشنل مقاصد کی بہتر تکمیل کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی درخواست کی ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ پولیس کی 405 گاڑیاں جو کہ اب مکمل طور پر استعمال کے قابل نہیں ہیں ..
انہیں گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں اور کابینہ نے غور کے بعد محکمہ داخلہ کو آپریشنل مقاصد کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 177.514 ملین روپے کی منظوری دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے پولیس فورس کو بہتر اسلحہ، ایمیونیشن اور تنخواہوں کے پیکجز کیساتھ گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں تاکہ فورس کو مزید مستحکم و متحرک کیا جاسکے۔انہوں نے شہر اور کچے کے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے پولیس کی کاوشوں کا اعتراف کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ نگراں کابینہ نے پیپلز بس سروس کو سبسڈی کے طورپر 50 روپے کرایہ پر جاری رکھنے کے لیے 597.756 ملین روپے کی منظوری دی