لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا گندم خریداری میں غفلت برتنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پاسکو اور جی ایم پروکیورمنٹ کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت ۔
گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، محکمانہ انکوائری بھی سرد خانے کی نذر
وزیراعظم شہبازشریف نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوںنہیں کروائی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجرپروکیورمنٹ کو معطل کردیا۔
وزیر اعظم نے گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسان کے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔