Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بھی رکاوٹ آج دکھائی نہیں دے رہی آپ جس بھی طرح سے چاہیں اپنے مقصد کی طرف جا سکتے ہیں اور جو لوگ تنگ کر رہے تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائینگے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بھی ایسا شخص ان دِنوں آپ کے قریب نہیں ہے جو اعتبار کے قابل ہو۔ آپ کو چاہئے کہ جو بھی کام کریں وہ نہایت سوچ سمجھ کر اور راز داری کے ساتھ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک باہر کا شخص آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے آپ کو چاہئے کہ اس کو ہر ممکن اپنے معاملات سے دور رکھیں ورنہ بڑا نقصان دے سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اولاد کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اُن کےلئے اللہ پاک نے یقینا اچھا ہی سوچ رکھا ہو گا آپ صرف اپنے روزمرہ کے کاموں پر توجہ دیں جو ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بارپھر صورتحال میں تیزی سے بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا ہو گا اگر آپ نے وقت ضائع کیا تو سمجھ لیں کہ بہت بڑے نقصان سے دوچار ہونگے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک نئے کام کے بارے میں اہم اطلاع ملے گی اگر دلچسپی لی تو یہ آپ کے لئے بڑا اہم ثابت ہو گا کافی دِنوں سے آپ جس بھی مسئلے میں تھے اس سے نکل سکیںگے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بڑی مشکل سے نجات مل جائے گی اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے اس سے نجات ملے گی، جو لوگ برسوں سے جگہ تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں وہ کامیاب ہونگے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج ایک اہم اور اچھا دن ہے آپ کی مالی مشکلات کو ختم کرےگا اور اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں دے گا۔ان دِنوں آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانس آئےگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی کوشش اور تبدیلی میں لگے ہوئے ہیں اس میں اب کامیابی کے بالکل قریب ہیں اور جلد ہی آپ کو ایک ایسی خوشخبری ملنے والی ہے کہ دِل باغ باغ ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی طرف سے کوئی اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ اب اس حوالے سے کوئی اچھی خبر سن سکیں گے جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ اب تیاری کومکمل کر لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مستقل مزاجی ضروری ہے آپ نے اگر ایسے ہی چلنا ہے تو پھر آگے کیسے بڑھیں گے اب جو پلان کرنا ہے وہ کر لیں اور کوشش کریں کہ محنت کرنی ہے، زندگی بدل جائے گی۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کسی نئے معاملے میں آ کر اپنے تمام پرانے دُکھ بھول جائیں گے یہ نیا سلسلہ آپ کےلئے چار چاند لگا دے گا اور زندگی کے اچھے دِنوں کا آغاز بحکم اللہ اب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں