Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) 11.8 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 126 روپے اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے جنوری کے لیے قیمتوں کا تعین کر دیا۔

11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے اضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2592 روپے 19پیسے مقرر ہوگئی۔

دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا۔جنوری کے لیے ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔
مزید پڑھیں: کراچی : نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں