کراچی (اوصاف نیوز) سال نو 2026 کے آغاز پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سےخواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 59 افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 6 خواتین بھی شامل ہیں تاہم مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
زخمیوں میں 6خواتین،2بچیوں سمیت 25 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلیے جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں چنیسر گوٹھ، گولیمار، کورنگی، نیو سبزی منڈی، فائیو اسٹار چورنگی، کورنگی 5نمبر، پاک کالونی بڑا بورڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا گلبہار، محمودآباد اور اعظم بستی میں 2 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں:نئے سال کی آمد کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی قوم کو مبارکباد




