Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج کل خربوزے اور سردا گرما وغیرہ کا موسم ہے. چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں ٹھنڈا میٹھا خربوزا کھانا کسے اچھا نہیں لگتا جبکہ خربوزے کے بیج بھی اپنے اندر بے شمار غذائیت کا خزانہ سموئے ہوتے ہیں.

بہت سی خواتین خربوزے کے بیجوں کو صاف کرنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتیں اور انھیں پھینک دیتی ہیں. جبکہ بازار میں یہی بیج آج کل مہنگے داموں میں مل رہے ہیں. تو آج ہم آپ کو ان ننھے منے بیجوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں جن سے آپ چاہیں تو ان کا کاروبار بھی کرسکتی ہیں.

مزیدپڑھیں:پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

سب سے پہلے خربوزوں کو کاٹ کر الگ رکھ دیں اور ان کا گودا ایک جگہ اکھٹا کرلیں. اب کسی بڑے برتن میں پانی ڈال کر گودا اس میں ڈال کر 5،6 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. اس کو فریج میں بھی رکھا جاسکتا ہے

اب ہاتھ سے مسل کر بیچ اور گودا الگ کر لیں اور پلاسٹک کی دو چھلنیاں لیں. ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے 2 سے 3 بار بیجوں کو نل کے پانی میں دھوئیں اور چھان لیں. تمام بیج بالکل صاف ہوجائیں گے.

اب ان کو کھلے برتن میں ڈال کر اوپر سے چھلنی یا سوتی کپڑا رکھ دیں اور دھوپ یا پنکھے کے نیچے رکھ کر سکھا لیں. لیجیے بازار کے مہنگے بیج کے مزے اب گھر میں مفت میں اڑائیں.

یہ بھی پڑھیں