Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے قبل کبوتر گھس آیا

ممبئی (اوصاف نیوز)بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک کبوتر اچانک اندر داخل ہوگیا جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں کبوتر طیارے کے اندر مسلسل اڑتا رہا اور مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی مسافر اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔

چند لمحوں کی بے چینی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی اور مسافر خود بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ مسافروں نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔
مزید پڑھیں: سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر بدترین تشدد،سر پر 20 ٹانکے آگئے

یہ بھی پڑھیں