Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

چین کا عالمی ریکارڈ،22ہزار سے زائد ڈرونزکی ایک ساتھ اُڑا ن

ہیفی(اوصاف نیوز)چین نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ٗہوئے ہزاروں ڈرونز کو بیک وقت فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ شاندار مظاہرہ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں پیش کیا گیا، جہاں آسمان روشنیوں اور دلکش مناظر سے چمک اٹھا۔چینی کمپنی ای ہینگ ایگرٹ نے اس لائٹ شو کے دوران شاندار مظاہرہ کرتے ہوےٗ بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز فضا میں بھیج کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل بھی چین کی مختلف کمپنیاں 11 ہزار سے زائد اور 15 ہزار سے زیادہ ڈرونز اُڑا کر ریکارڈ بنا چکی تھیں، تاہم اس نئی کامیابی نے تمام سابقہ ریکارڈز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔

س مظاہرے میں ڈرونز کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’’سوارم انٹیلیجنس‘‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔اس سحر انگیز شو میں آسمان پر تھری ڈی چینی لالٹینوں، بلند و بالا عمارات اور پیچیدہ نقش و نگار نے دیکھنے والوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ اگرچہ چند ڈرونز تکنیکی وجوہات کی بنا پر پرواز نہ کر سکے، تاہم باقی ڈرونز نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ماہرین کے نزدیک یہ نمائش محض فنکاری نہیں بلکہ چین کی ابھرتی ہوئی تکنیکی بالادستی کا ثبوت ہے۔ دفاعی مبصرین اس پیش رفت کو ایک سٹرٹیجک پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں، کیونکہ ایک ہی کنٹرول سسٹم کے ذریعے ہزاروں ڈرونز کو سنبھالنا مستقبل میں ایئرئیل سیچوریشن اٹیک جیسے تصورات کو تقویت دے سکتی ہے، جہاں کم لاگت مگر بڑی تعداد میں موجود ڈرونز کسی بھی جدید دفاعی نظام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔، یوں چین جہاں اپنی ثقافت سے دنیا کو متاثر کر رہا ہے، وہیں اپنی دفاعی قوت کا لوہا بھی منوا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی:شاہین فورس کے اہلکار کی رکشے کو ٹکر،ڈرائیور سمیت خاتون زخمی

یہ بھی پڑھیں