Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

خادم حرمین شریفین کا مدینہ منورہ کی مسجدقبلتین کے لیے بڑا اقدام

مدینہ منورہ (اوصاف نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

اس فیصلے کا مقصد زائرین اور نمازی کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ دن یا رات کسی بھی وقت عبادت ادا کرسکیں۔

امیر مدینہ اور ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مملکت کی جانب سے بيوتُ اللّٰہ کی خدمت اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد قبلتین کی دینی و تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامیہ کو مکمل آپریشنل تیاری کی ہدایت دے دی گئی ہے تاکہ نمازیوں کو ہر وقت پرسکون اور منظم ماحول میسر ہو۔

وزیر مذہبی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ مسجد کو 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ سعودی قیادت کے اس عزم کی توثیق ہے جو تاریخی مساجد کی دیکھ بھال اور نمازیوں کے لیے اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور بيوتُ اللّٰہ کی ترقی و نگہداشت کے لیے متعدد منصوبے نافذ کر رہی ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیًں‌:سیمنٹ سستا ہو گیا، فی بوری کی اوسط قیمت جانیے

یہ بھی پڑھیں