Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد( اوصاف نیوز) پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے 55 ہزار 500 عازمین کی بکنگ کرلی گئی، ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ تاحال خالی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کوٹہ مکمل کرنے کے لیے تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے، جو لوگ پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد اپنی بکنگ کرا لیں۔
مزید پڑھیں‌:آج سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں