Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

جمادی الاول کے چاند سے متعلق اسپارکو کی اہم پیشگوئی

کراچی(اوصاف نیوز) اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند 21 اکتوبر کو شام 5:25 پر طلوع ہوگا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کی جانب سے بتایا گیا کہ 23 اکتوبر کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں چاند اور سورج کے غروب کے درمیان 56 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

اسپارکو نے کہا کہ فلکیاتی بنیادوں پر 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کےامکانات بہت اچھے ہیں، زیادہ امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا تاریخی کارنامہ، 50 اوورز صرف اسپنرز نے کروائے

یہ بھی پڑھیں