Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ملک میں جمعتہ الاول کا چاند نظر آگیا، پہلی جمعتہ الاول 24 اکتوبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی جمعتہ الاول 24 اکتوبر کو ہوگی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پہلی جمعتہ الاول 24 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

اس سے قبل سپارکو نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ملک میں جمعۃ الاول 1447 ہجری کا نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہو گیا ہے۔ 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔

فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر، موسم صاف ہونے کی صورت میں 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کا بہت اچھا امکان ہے
مزید پڑھیں‌:کوہلی کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم

یہ بھی پڑھیں