Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قلات: سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 8 اہلکار زخمی

قلات(ویب‌ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلات دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں :نمبر پورے ہیں، کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کریں گے: خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیں