Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی چیلنج ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کردی ۔ درخواست شہری احمد نواز کی جانب سے دائر کی گئی چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقررکردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کرینگے. چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست درخواست میں وفاقی حکومت ، وزیر اعظم کو بطور پیٹرن ان چیف فریق بنایا گیا ہے..

درخواست میں چیئرمین پی سی بی ، وزارت داخلہ و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے اس سے قبل شہری محمد میثم کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 مارچ کو نوٹس جاری کیا تھا 5 مارچ کے بعد محمد میثم نامی شہری کی درخواست مقرر نہ ہوسکی۔
ایمان مزاری اوران کے شوہر کےساتھ کیا ہوا؟بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں