Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

نئے قرضہ قسط کی ادائیگی ، آئی ایم ایف وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرےگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرےگا،۔آئی ایم ایف کا مشن آج پاکستان پہنچے گا۔ مذاکرات کل سے شروع ہونگے،وفد کو رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی.

مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پربات چیت نہیں کرےگا، پاکستانی حکام پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے،

ذرائع کے مطابق موجودہ پروگرام کا پہلا اقتصادی جائزہ مارچ 2025 میں شیڈول ہے، آئی ایم ایف وفد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر بات چیت ہوگی، ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی کلائنمٹ فنانسنگ کی ایک بار پھر درخواست کرے گا،

صوبوں کی جانب سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا، ایف بی آر محصولات سمیت بیرونی فنانسنگ کے اہداف پر بات چیت متوقع،
امریکی جھنڈے کانیا سکینڈل،ویڈیو وائرل،حکومت کا کیا ردعمل ؟جانئے

یہ بھی پڑھیں