Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

بھارتی حملوں میں26 پاکستانی شہید ،نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو نشانہ بنایا ،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانیوں کی شہادت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کرکے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملوں میں26 پاکستانی شہید،35 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے۔احمد پور شرقیہ میں 13 شہادتیں ہوئیں،مظفرآباد میں 3شہری شہید ہوئے،کوٹلی میں 2شہری شہید،2زخمی ہوئے

مرید کے میں 3شہری شہید اور ایک زخمی ہوا،سیالکوٹ میں جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں،پاکستان نے دشمن کے 5طیارے، ایک ڈرون مار گرایا ،پاک فضائیہ بھارت کے 10 طیارے گرا سکتی تھی مگر تحمل کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی،پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں،بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا،بھارت کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیاگیا،ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت کے بریگیڈ کمانڈ کو نشانہ بنایا،ملک کی سرحدوں کا دفاع ہمارا نصب العین اور خوش قسمتی ہے،بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا اور دیاجاتا رہے گا

دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احمدپورشرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے ہوئے جس میں 5 پاکستانی شہید ہوئے، احمدپورشرقیہ میں شہید ہونے والوں میں 3سالہ معصوم بچی بھی شامل ہے جبکہ 6 خواتین سمیت 31 پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ احمدپورشرقیہ میں 1 مسجد شہید ہوئی، سول آبادی کے 4 فیملی کوارٹرز کو نقصان پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مظفرآباد میں شاہی والی کے مقام پر 7 حملے ہوئے، مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیااور وہاں 2 افراد شہید ہوئےجس میں 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا شامل ہیں جبکہ ماں بیٹی زخمی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مرید کے میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا،4 حملے کیے گئے جس میں 1شخص شہید 1زخمی جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں اور مسجد بھی شہید ہوئی، رہائشی کوآرٹرز کو نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ کے شمال میں گاؤں کوٹلی لوہاراں میں 2حملے ہوئے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔سیالکوٹ میں ایک گولہ بغیر پھٹے گرا،دوسرا کھلے مقام پر گرا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے، آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گاتاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے۔پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے: خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیں