Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سنایا۔

26 نومبر کے تھانہ اٹک کے 2 مقدمات میں نعیم حیدر نے عبوری ضمانت کرائی تھی، طلبی کے باوجود آج ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

عدم پیروی کے باعث عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ عدالت نے ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
مزیدپڑھیں:کشمیر میں خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہوگی: سردار عتیق احمد

یہ بھی پڑھیں