Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔

اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور سٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے سکوٹی ملنے پر 7 سال تک اسے فروخت نہ کرنے کی پابند ہوگی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خواتین کو سڑک کی حفاظت کے لیے مہارت کا امتحان دینا ہوگا۔

ای وی سکوٹیز کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی۔ قرعہ اندازی کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹس اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے۔

درخواست دینے کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور “درخواست فارم” پر کلک کریں۔ مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں، اور فارم جمع کرائیں۔
مزیدپڑھیں:ایشیا کپ فائنل: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں