اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اسی سال شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کنفرم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دو برادر ملک ہیں، حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جس کے مطابق کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کی جائےگی۔
دفاعی معاہدے کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جب فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے کے مطابق دیگر ممالک بھی اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری




