Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی(اوصاف نیوز) گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت نے انہیں کئی سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

اےبی این نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی ریلیز پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گندم کے کاشتکاروں کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی پیداروار بڑھانے کیلیے 25 ایکڑ والوں کو حکومت سپورٹ کر رہی ہے اور اب ہم 25 ایکڑ والے کاشتکاروں کو ایک بیگ ڈی اے پی اور 2 بیگ یوریا کے دینے جا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم ریلیز پالیسی اور اس کی قیمت اسی ہفتے طے کرنا ہے۔ میں سپورٹ پرائس مقرر کرنا چاہتا ہوں تاکہ گندم کی اچھی فصل لگے۔ اس لیے وزیر خوراک گندم کی ذخیرہ پالیسی بنا کر منظوری لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ حکومت چاہتی ہے کہ گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ مارکیٹ میں گندم ہوگی تو آٹا یا روٹی کی قیمت مستحکم رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ یہ ساڑھے چار ماہ کے لیے کافی ہے، اس دوران نئی فصل آ جائے گی۔

اس موقع پر وزیر خوراک نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ نجی شعبہ کے پاس بھی 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، 2 لاکھ ٹن گندم ہر ماہ نکلتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عام انتخابات 2024: کامن ویلتھ گروپ کی حتمی رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں