اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نادرا جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سمیت دیگر قانونی شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔ اس نے بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60 سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
بزرگ شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رہا ہے کہ اگر وہ بیماری کے باعث نادرا کے دفتر نہ آ سکیں اس کے علاوہ اگر وہ بیماری کے باعث دفتر نہ آ سکیں تو نادرا کے نمائندےکو گھر پر بلوا کر شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔
بزرگ افراد کو نادرا سینٹر آنے اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے وہ خود یا ان کا بیٹا یا بیٹی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے گمشدہ کارڈ کا متبادل، شناختی کارڈ میں ترمیم یا تجدید، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نادرا سینٹر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر انگلیوں کے نشانات میں مسئلہ پیش آنے پر صرف چہرے کی تصویر سے شناخت کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے بزرگ شہریوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ بہت جلد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ بزرگ پنشنرز کو ڈیجیٹل ’’زندگی کے ثبوت‘‘ (Proof of Life) کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔
https://youtu.be/jZ6CN3sNQYo
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز


