Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

سندھ میں ایک دن میں 10 ہزار اساتذہ کے تبادلے

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں ایک دن میں 10 ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ تناسب، اسکول کی ضرورت اور ویڈ لاک پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلے ہوئے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں تدریسی عمل بحال رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 10490 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں، ایس ٹی آر کے تحت تبادلوں کے سبب 1320 بند اسکول بھی کھل جائیں گے۔

مذکورہ اسکول استاد کے ریٹائر ہونے یا فوتگی کی وجہ سے بند ہو گئے تھے، اساتذہ طلبہ تناسب تبادلوں کے سبب 1550 اسکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی پوری ہو جائے گی، جب کہ ایک استاد (سنگل ٹیچر) رکھنے والے 1328 اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

ویڈ-لاک بنیادوں پر 1671 اساتذہ کے تبادلے ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 1198 خواتین اساتذہ کے تبادلے کے مسائل کو حل کیا گیا، جب کہ 473 مرد اساتذہ کے مسائل کو بھی حل کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں