Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عمرایوب ،شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمےمیں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: آج بروزپیر 05اکتوبر 2025 ڈالرکی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں