اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے،کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی۔
چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں اور الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول جاری
