Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چین کے شہر شوجو میں منعقدہ ورلڈ شیفس فورم 2025 میں پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کسی عالمی شیف فورم کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔

پاکستان اکتوبر 2026 میں پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا، جس کی مرکزی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں منعقد ہوں گی۔ پاکستان کی نمائندگی شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فاؤنڈر صدر احمد شفیق نے کی، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میزبانی کے لیے مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے 21 میں سے 13 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر احمد شفیق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حق میں فیصلہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 21 ایشیائی ممالک کے شیفس اور ایسوسی ایشن کے صدور اس ایونٹ میں شرکت کریں گے، جو پاکستانی شیفس کے لیے بیرونی دنیا میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

احمد شفیق نے مزید کہا کہ ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کے رکن ممالک میں چین، پاکستان، بھارت، سری لنکا، جمہوریہ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، مکاؤ، ملائیشیا، سنگاپور، مالدیپ، فلپائن، نیپال سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

یہ بین الاقوامی ایونٹ پاکستان کی ککنگ اور کھانے کے ثقافتی ورثے کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا اہم موقع فراہم کرے گا اور پاکستانی شیفس کو عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے نیتن یاہو کےکیخلاف بڑا بیان دیدیا

یہ بھی پڑھیں