Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں،عمر کی حد کتنی ،تعلیمی قابلیت کیا ہوگی

کراچی (اوصاف نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیے متعدد پلاٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں نئے بھرتی کیے گئے ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع کے علاوہ اندرون سندھ کے نو اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری اپریٹرز کی بھرتی کرے گا۔ بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے جبکہ عمر کی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے بھرتیوں کے لیے واک ان انٹرویوز 3 نومبر سے شروع ہوں گے، جن میں امیدوار براہ راست شرکت کر کے اپنی درخواست دے سکیں گے۔
پلاٹس جن میں دفاتر قائم کیے جائیں گے، سندھ کے 11 اضلاع میں خریدے جائیں گے جن میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
نادرا کی یہ بھرتیاں ڈیٹا انٹری آپریشنز کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ نادرا کے دفاتر کی استعداد کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

یہ بھی پڑھیں