Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جعلی شناختی کارڈ ، کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد، لاہور (اوصاف نیوز)نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ اس حوالے سے خفیہ اداروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ان تمام غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جنہوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ یا دیگر سفری دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں۔

نادرا کی خصوصی ٹیموں نے ایسے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے تاکہ قومی ڈیٹا بیس کو صاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے جائیں گے

جبکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ جعلی دستاویزات بنانے یا فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن قومی سلامتی اور شناختی نظام کی شفافیت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : حرا مانی کی ساڑھی میں تصاویر اپلوڈ :مداح برہم

یہ بھی پڑھیں