Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

چینی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

اسلام آ باد ( اوصاف نیوز)چینی کی قیمتوں میں کمی لانےکےتمام تر اقدامات بےسودثابت ہوئے ہیں۔

ایک ہفتے کےدوران چینی کی قیمت میں10روپےتک فی کلوکااضافہ سامنے آیا ہے۔ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور میں چینی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 10روپے تک بڑھی ہے۔

پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210روپے تک فی کلوچینی خریدنے پر مجبور ہیں۔فاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد یے ہیں۔ ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3روپے77پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد،راولپنڈی،ملتان ،بنوں میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلوقیمت200روپے تک ہے۔ کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر188روپے81پیسے ہوگئی ہے۔

گذشتہ ہفتےتک ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت185روپے 4پیسے تھی۔

مزید پڑھیں : سندھ ،پولیس اسٹیشن میں پیش آیا شرمناک واقعہ

یہ بھی پڑھیں