Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اڈیالہ جیل ،3قیدیوں میں سے ایک چل بسا

راولپنڈی (اوصاف نیوز)اڈیالہ جیل سے امراض قلب کے اسپتال منتقل 3 قیدیوں میں سے ایک چل بسا۔

جیل ذرائع کے مطابق 3 قیدیوں کو دل کی تکلیف پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ایک قیدی اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا، جسے اسپتال نے لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلرسیداں میں منشیات کیس میں گرفتار تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل بقیہ 2 قیدی قتل کے مقدمات کے ملزمان ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں