Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

آزادکشمیر میں سیاسی ہلچل: بڑی بیٹھک متوقع

اسلام آباد (اوصاف نیوز) آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات آج شام ایوان صدر میں متوقع ہے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی قائم کردہ کمیٹی کے اراکین صدر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں حکومت سازی کے معاملات پر بھی غور متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت کی تشکیل پر مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں گی۔ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوں گے۔ صدرِ مملکت آصف زرداری کو آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ ملاقات کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بڑا افسوسناک واقع پیش آ گیا؟

یہ بھی پڑھیں