اسلام آباد( اوصاف نیوز)رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سلیم خان نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ 45 دن کی چھٹی کے بعد کل سپریم کورٹ آئیں گے۔
رجسٹرار سلیم خان اپنا استعفیٰ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پیش کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ دیگر ججز سے الوداعی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں:کون ہوگا وزیر اعظم آزاد کشمیر؟ پیپلزپارٹی نے نام کی منظوری دیدی

