Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

کون ہوگا وزیر اعظم آزاد کشمیر؟ پیپلزپارٹی نے نام کی منظوری دیدی

مظفرآباد(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے وزارت عظمی کیلئے چودھری یاسین کی منظوری دے دی ہے۔چودھری یاسین کا نام بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں اناؤنس کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی،پیپلز پارٹی میں وزارت عظمی کے لئے چار ناموں پر غور ہورہا تھا، وزارت عظمی کی فہرست میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان کا نام شامل تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری یاسین کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے بیک وقت دومحاذوں پر نمٹنے کی تیاری کر لی

یہ بھی پڑھیں