Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کا راکٹ حملہ، جوابی فائرنگ میں فرار

بلوچستان ( اوصاف نیوز) ضلع نصیر آباد کے گاؤں نوتل کے قریب جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے چار راکٹ فائر کیے، سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جوابی کارروائی کی اور مسلح افراد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور جعفر ایکسپریس کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سپریم کورٹ کی اہم نشست پر تعینات اہلکار نے استعفیٰ دیدیا

یہ بھی پڑھیں