راولپنڈی( اوصاف نیوز) صدر بارونی میں شاہ پور اسٹاپ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
واقعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دیگر 2 افراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام وقاص اور خضر بتائے گئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:فیس بک کا نیا اور شاندار فیچر متعارف!


