Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ایران ایئر کی مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لیے پروازیں شروع

تہران ( اوصاف نیوز‌)ایران ایئر نے مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

ایران ایئر کی پرواز 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔ افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا واٹر کینن کی سلامی سے استقبال کیا گیا۔ ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ کو رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد اور لاہور کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی۔ پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیپلز پارٹی نے آغا سراج درانی کی خالی نشست کے لیے درخواستیں مانگ لیں

یہ بھی پڑھیں