واشنگٹن (اوصاف نیوز) امریکہ کی فضائی کمپنی جیٹ بلیو (JetBlue) کی پرواز کو اچانک بلندی میں کمی کے باعث فوری طور پر فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ پرواز کنکون (میکسیکو) سے نیوآرک، نیو جرسی جا رہی تھی کہ دورانِ پرواز طیارے کی اونچائی میں اچانک شدید کمی واقع ہوئی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے مطابق، دوپہر 2 بجے کے قریب طیارے کو ٹیمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا کیونکہ عملے کو “فلائٹ کنٹرول میں مسئلہ” درپیش تھا۔
ٹیمپا فائر ریسکیو کی ترجمان ویوین شیڈ نے بتایا کہ 15 سے 20 افراد کو معمولی مگر غیر جان لیوا زخموں کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایئرلائن کے مطابق، متاثرہ ایئربس A320
طیارے کو معائنے کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایف اے اے نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: رشوت لے کر لائسنس بنانے کا بڑا انکشاف

