Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

اسکولوں کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی

لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ ، پنجاب کے نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ۔

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے سموگ سے بچاؤ کے لیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر نیا حکم لاگو ہوگا ، فیصلہ 3 نومبر 2025 (پیر) سے نافذ، 31 جنوری 2026 تک مؤثر رہے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے حکم نامہ جاری کر دیا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں پر 1 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ای پی اے کے مطابق صبح کے وقت اسکول ٹریفک سموگ میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 301 سے 400 تک، انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ رہا ہے، اسکولوں کے نئے اوقات سے ٹریفک دباؤ کم اور فضائی آلودگی میں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج چاندی کی قیمت کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں