Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

عمران خان کی رہائی ،پی ٹی آئی کی نے نئی حکمت عملی کیا؟

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماوں کی جانب سے تحریک چلانے کا معاملہ، تحریک انصاف کے سابق رہنماوں نےحکومتی وزراء سے ملنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدی کی سربراہی میں تین رکنی وفد مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں ملکی سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے پر بات چیت ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے سیاسی قیدیوں کو باہر لانے کی کوشش کی تائید کی ہے.

ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھے، تحریک انصاف کے رہنماوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹے، سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا تو ہی ملک آگے بڑھ سکے گا.

مزید پڑھیں: مہنگے ترین موبائل کی خصوصیات کیا ہیں ؟استعمال کون کرتا ہے ،جانیے

یہ بھی پڑھیں