Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

وزیرتعلیم نے بورڈ امتحانات کا اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں جماعت ہشتم (گریڈ 8) کے بورڈامتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ جماعت ہشتم کا اسسمنٹ امتحان چار مضامین پر مشتمل ہوگا اور یہ امتحان چار دن تک جاری رہے گا۔

انہوں نے لکھا کہ”ان شاءاللہ، جماعت ہشتم کا اسسمنٹ امتحان چار مضامین میں چار دن کے دوران منعقد کیا جائے گا۔”

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ جماعت ہشتم اور فرسٹ ایئر کے لیے اسمارٹ سلیبس کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ تعلیم تصدیق کر چکے ہیں کہ جماعت نہم (گریڈ 9) اور جماعت دہم (گریڈ 10) کے اسمارٹ سلیبس پہلے ہی تمام تعلیمی بورڈز اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔

یہ اقدامات پنجاب میں تعلیمی عمل کو زیادہ منظم بنانے، طلبہ پر تعلیمی بوجھ کم کرنے اور مجموعی طور پر امتحانی نظام کو بہتر بنانے کی حکومت کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: چھٹی جماعت کی طالبہ نے اپنی جان لے لی؟وجہ کیا بنی جانیے

یہ بھی پڑھیں