Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وسیم اکرم کا سیاست کے حوالے سے اہم بیان

کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیلوں سے دور ہونا چاہیے۔

وسیم اکرم wasim akram نے کہا کہ کھیل میں سیاست مجھے بالکل پسند نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ میں ہر کھلاڑی کو ہر ملک سے بلانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر بنیں اور بڑے پن کا مظاہرہ کریں، بدقسمتی سے ایسے کوئی نہیں کر رہا، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کرکٹ لیگز میں ہر کھلاڑی کو کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں وسیم اکرم نے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا، بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا ،آسٹریلوی کرکٹرز نے بڑ ا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں