Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مالدیپ نے بچوں پربڑی پابندی عائد کر دی

مالدیپ (ویب نیوز)تاریخی اقدام اُٹھاتے ہوئے مالدیپ نے یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

مالدیپ نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے،اس کے بعد یہ اقدام اٹھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

مالدیپ maldives کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال کرنے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

یہ پابندی یکم نومبر سے نافذ العمل ہو گئی ہے، یہ قانون صدر محمد مویزّو نے مئی میں منظور کیا تھا اور اس فیصلے کا مقصد تمباکو سے پاک نسل قائم کرنا اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں اور یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن برائے تمباکو کنٹرول کے تقاضوں کے مطابق ہے۔

مالدیپ کی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ الیکٹرانک سگریٹ اور ویپنگ مصنوعات پر بھی ہر عمر کے افراد کے لیے مکمل پابندی برقرار ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں