Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے، معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے: قادر مندوخیل

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، اور آئین میں 27 نہیں بلکہ 2700 بار بھی ترمیم ممکن ہے اس پر کوئی قدغن نہیں۔

اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ ابھی بل ٹیبل نہیں ہوا، صرف ابتدائی ڈسکشن جاری ہے، اس لیے 18ویں ترمیم کو بلاوجہ زیرِ بحث لایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے آئینی اصلاحات پر اصولی اتفاق کیا تھا، جن میں بینظیر بھٹو، نواز شریف، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان بھی شامل تھے۔

قادرمندوخیل نے بتایا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالتوں کے قیام کی تجویز بھی موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کے عمل کو سیاسی نہیں بلکہ آئینی و پارلیمانی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں آئینی اصلاحات کے لیے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا تاکہ اتفاقِ رائے سے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:اصلی اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز میں فرق کس طرح کیا جائے، جانیے اہم طریقے

یہ بھی پڑھیں