Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پی آئی اے انجینئرز کا احتجاج ،بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز نے اپنے مطالبات کے حق میں طیاروں کی کلیئرنس روک دی، جس کے نتیجے میں کئی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ لاہور سے مدینہ، اسلام آباد اور کراچی سے جدہ جانے والی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ لاہور سے ابوظہبی اور اسلام آباد سے دمام و دبئی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

احتجاج کے باعث پی آئی اے کے بین الاقوامی آپریشن میں نمایاں خلل پیدا ہوا ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس احتجاجی تحریک کا مقصد پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، اس لیے کام چھوڑ دینا قانونی طور پر جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے ایئرلائن کے ہیلپ لائن یا ویب سائٹ سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج چاندی کی نئی قیمت کیا ہے ؟

یہ بھی پڑھیں