Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ٹرمپ نے نیویارک کو خبردار کردیا، وفاقی فنڈز خطرے میں؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی جیتے تو وہ شہر کے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔

ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ “چاہے آپ کو اینڈریو کومو پسند ہوں یا نہیں، آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ آپ کو انہی کو ووٹ دینا ہوگا، امید ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے، ممدانی ایسا نہیں کر سکتے۔”

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو ووٹ دینا دراصل ممدانی کی مدد کرنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر کمیونسٹ امیدوار زہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تو میں اپنے پیارے شہر کے لیے وفاقی فنڈز صرف قانونی حد تک ہی جاری کروں گا، اس سے زیادہ نہیں۔”
مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا27 ویں آئینی ترمیم بارے اہم بیان سامنے آ گیا؟

یہ بھی پڑھیں