اسلام آباد (اوصاف نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حارث رؤف کو 2 میچز کے لیے معطل کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان کردیا جس کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو دو میچز کی معطلی کی سزا دی گئی ہے۔
فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 4 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔ حارث رؤف جنوبی افریقا کے خلاف پہلا اور دوسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور وارننگ دی گئی ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا صرف 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔
سوریا کمار آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو نازیبا اشارے پر کوئی سزا نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلافا میچ کے بعد سیاسی بیان دیے تھے لیکن آئی سی سی نے پھر جانبداری سے کام لیا اور بھارتی کپتان کو معطل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 11 کب شروع ہوگا،تاریخ سامنے آ گئی

