ریاض (اوصاف نیوز) سعودی عرب میں یورپی یونین کے زیرِاہتمام چوتھے یورپین فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں نامور فلمی ستارے،پروڈیوسر، ہدایتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں
فلم فیسٹول میں مختلف فلموں کی نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں چوتھے یورپی یونین فلم فیسٹول میں سعودی فلم کمیشن، واکس سنیما کے عہدیداروں سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات نے شرکت کی

جبکہ نامور یورپی فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ سعودی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے والے افراد شریک ہوئے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز بھی فیسٹول کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کا کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بڑا فراڈ