لاہور( اوصاف نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی میرے لیے پہلے بھی کپتان تھے اور اب بھی ہیں۔ کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہیں، یہ مینجمنٹ اور سلیکٹرز کے فیصلے ہیں، مجھے صرف محنت کرنی ہے، جو میں کر رہا ہوں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کپتانی میں تمام کھلاڑی کپتان ہیں۔
شاہین آفریدی پہلے بھی کپتان تھے اور اب بھی کپتان ہیں، اس لیے مجھے زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا اور ہمارے تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا، میں جو سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں اب بھی شاہین کو مشورہ دے رہا ہوں۔
ٹاس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا خیال تھا کہ ٹاس جیتنے کے بعد یہاں پہلے بولنگ کرنا بہتر رہے گا کیونکہ اوس بعد میں پڑتی ہے جس کی وجہ سے بولنگ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
اچھی اننگز کھیلنے کے باوجود میچ ختم نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل درست ہے، میں اور سلمان علی آغا نے اچھی اننگز کھیلی اور ہمیں میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔
پچ بہت مشکل ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ پچ کا رویہ کیسا ہے، ہم نے میچ کو آخر تک لے جانے کی کوشش کی لیکن کچھ غلطیاں ہوئیں جن سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان

