Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم

اسلام آباد (اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، اور علی نواز اعوان کے نام جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے یہ وارنٹ اس لیے جاری کیے کیونکہ رہنما متعدد بار طلب ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں‌:مردانہ گنج پن کی ابتدائی علامات، پوری کھیتی گنوانے سے پہلے ہوشیار ہوجائیں

یہ بھی پڑھیں