اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے صنعتی و زرعی شعبے کےلئے تین سالہ سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ سال کی نسبت اضافی بجلی کے استعمال پر 22.98 روپے فی یونٹ چارج ہوں گے۔ پیکج کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی وزرعی صارفین پر ہو گا۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس پر 11 نومبر کو سماعت ہو گی۔ نیپرا سے منظوری کے بعد پیکج کا اطلاق ہو گا۔
انکریمنٹل پیکج پر ماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی تازہ ترین قیمت

