Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

کروڑوں مالیت کا سونا دریافت کر لیا گیا؟

پیرس (ویب ڈیسک)گھر کے باغیچے میں سوئمنگ پول کیلیے کھدائی کرنے والے شخص کو لاکھوں ڈالر مالیت کے سونے کے بسکٹ اور سکے ہاتھ لگ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک فرانسیسی شخص نے گھر کے باغیچے میں سوئمنگ پول بنانے کا ارادہ کیا اور خود ہی کھدائی شروع کر دی، تاہم اسے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ کھدائی کے دوران وہ کیا دریافت کرنے والا ہے۔

کھدائی کے دوران اسے تقریباً 8 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کی بسکٹ اور سکے ملے جس کے باعث اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

لیون کے علاقے نیوویل سور کے رہائشی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اس نے قیمتی خزانہ ہاتھ لگنے کے فوراً بعد ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل افیئرز کو اطلاع دی۔

نیوویل سور کی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شخص فی الحال سونے کے بسکٹ اور سکے اپنے پاس رکھ سکتا ہے کیونکہ یہاں آثارِ قدیمہ کا خزانہ ہونے کا اشارہ نہیں ملا۔

انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ خزانہ کیسے وہاں پہنچا اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور زمین کا پہلا مالک فوت ہو چکا ہے۔

علاقائی اخبار لی پروگریس نے رپورٹ کیا کہ پانچ سونے کے بسکٹ اور کئی سکے پلاسٹک کے تھیلوں میں ملے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں